سیکورٹی خدشات کے سبب سبی میں دفعہ 144 نافذ

427

بلوچستان کے ضلع سبی میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر سبی نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردیا۔

ڈپٹی کمشنر کے حکم نامے کے مطابق دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے جس کے مطابق موٹر سائیکل پر ڈبل سوری اور اسلحہ کی نمائش کے ساتھ ساتھ چار افراد کے ایک ساتھ کھڑا ہونے کے علاوہ جلسہ جلوس ریلیوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ دفعہ 144 سولہ دنوں کے کے لئے نافذ عمل ہوگی خلاف ورزی کرنے کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

خیال رہے کہ 25 تا 28 مئی کو سبی میلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں پاکستانی وزرا اور سیکورٹی اداروں کے ذمہ داران شریک ہونگے ۔ جس کے باعث سیکورٹی کے سخت انتظامات کرکے دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ سال مارچ میں میلے کے انعقاد کے وقت پاکستانی صدر کی آمد سے چند منٹ پہلے ایک خودکش دھماکے کے نتیجے میں کئی سیکورٹی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ بلوچستان بیشتر اضلاع میں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 لگائے گئے ہیں۔

حالیہ کچھ ہفتوں ساحلی شہر گوادر سمیت مکران کے کئی علاقوں میں بھی دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔