رہائی کے باوجود عبدالحفیظ زہری پر حملہ پاکستانی عدالتی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی

236

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے رہائی کے بعد عبدالحفیظ زہری پر گھر جاتے ہوئے حملے کو ریاستی انصاف پر مبنی نظام کے منہ پر زور دار طمانچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جمہوری اور تہذیب یافتہ ریاست میں عدالتیں انصاف کے سب سے بڑے اعلیٰ ادارے ہوتے ہیں اور ان کے حکامات کی خلاف ورزی ریاست کے خلاف بغاوت کے مترادف سمجھی جاتی ہے مگر پاکستان میں نسلی تعصب کی بنیاد پر بلوچوں کو عدالتی حکامات کے باوجود بھی جبر اور نا انصافی کا بدترین سامنا ہے جنہیں عدالت سے رہا ہونے کے بعد ہی ریاستی ادارے حملے کا نشانہ بناتے ہوئے اغوا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے ان اداروں کے سامنے ریاستی انصاف پر بنی نظام کی حیثیت واضح ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور سندھ ہائی کورٹ دن دہاڑے ہونے والے اس ظلم اور جبر کے خلاف ایکشن لیں ورنہ انہیں بھی اس جبر میں شریک جرم سمجھا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ کسی بھی ریاست میں یہ فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہوتا ہے کہ کون مجرم ہے اور کون بے قصور مگر پاکستان میں بلوچوں کے معاملے میں انصاف کا نظام مکمل طور پر الٹا ہے چائیں اگر عدالتیں کسی کو بے قصور ثابت کر کے چھوڑ بھی دیں تو سیکورٹی ادارے اپنی طرف سے فیصلہ کر کے ان پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔ انہیں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہیں ،اغواءکرتے ہیں اور مختلف جبر اور ظلم کا نشانہ بناتے ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان فیصلہ کر میں کہ جرم ثابت کس نے اور کہاں ثابت کرنا ہے، کیا بلوچوں کیلئے عدالتوں کے دروازے بند ہیں اور ان کا فیصلہ زندانوں میں ہوتا ہے کہ کون مجرم ہے اور کون بے قصور؟ عبدالحفیظ زہری پر حملہ ایک بار پھر یہ ثابت کررہا ہے کہ بلوچستان اور بلوچوں کے معاملے میں پاکستان کے تمام ادارے ایک ہی سوچ پر گامزن ہیں جن کیلئے بلوچوں کے حقوق کی کوئی اہمیت نہیں۔ کوئی ریاست اس طرح نہیں چلتی جہاں آپ ایک قوم کونسی بنیادوں پر دن دہاڑے ظلم اور جبر کا نشانہ بنائیں اور پوچھنے والا کوئی نہ ہو۔ ایسے جبر وقتی طور پر شاید کچھ لوگوں کے دلوں میں خوف پیدا کر میں مگر ایسے مظالم کا نتیجہ بڑے انقلابات کی صورت میں ابھرتا ہے ، اگر بلوچوں کے خلاف مظالم کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو لوگوں کا قوت برداشت ایک دن جواب دے گا۔

ترجمان نے پاکستانی عدالتی نظام پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان اور عدالتیں اگر بلوچوں کے معاملے میں بے بس ہیں اور انہیں سیکورٹی اداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ نا چاہتے ہیں تو وہ پاکستان کے آئین میں ترامیم کر کے اپنے لیے آسانیاں پیدا کر میں جہاں بلوچوں کے زندگی اور موت، جرم اور سز اسب کا فیصلہ ریاست کے خفیہ اور سیکورٹی اداروں کو میں تا کہ کل کو کوئی بلوچ انصاف کیلئے ان عدالتوں کے دروازے نہ کٹکٹا ئیں۔ ایک طرف ہزاروں بلوچوں کو جبری طور پر لاپتہ کر کے انہیں اذیت ناک سزا دی جا رہی ہے اور دوسری جانب اسی عدالت سے اگر کسی کی رہائی ممکن ہو پاتی ہے تو دن دہاڑے ان پر حملہ ہوتا ہے اور کسی بھی صوبائی حکومت اور عدالت میں یہ قوت نہیں کہ وہ ان حملہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی عبدالحفیظ زہری پر ہونے والے حملے کی واضح تحقیقات، خاندان کی حفاظت اور سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتی ہے۔