جھل مگسی: غیرت کے نام پر ایک شخص قتل

170

بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

قتل ہونے والے شخص کی شناخت ظفر ولد علی دوست کے نام سے ہوئی ہے۔

لیویز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈھورڑی کے مقام پر پیش آیا ہے، جہاں ممتاز ولد شیر محمد نے فائرنگ کرکے مذکورہ شخص کو ہلاک کردیا۔

لیویز نے لاش تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا، ضابطہ کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردیا۔

لیویز کے مطابق ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے مذکورہ شخص کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔