برازیل: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی۔

101

برازیل کی ریاست ساؤپولو میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متعدد افراد لاپتہ ہونے کے باعث اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ ریجن کا دورہ کیا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے کئی سڑکیں بلاک اور متعدد علاقوں میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

ساؤپولو میں جمعے سے شروع بارشوں سے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے