تربت میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک

309

بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے آبسر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت بابو خان ولد اللہ رخیا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے مرنے والے شخص کا تعلق سندھکے علاقے جیکب آباد سے ہیں۔

تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔