ہوشاپ میں پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ

528

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں ایف سی کے کیمپ پر مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

علاقی ذرائع کے مطابق دمب کے مقام پاکستان فوج کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا اس دوران دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

تاہم ابتک عسکری ذرائع کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظمیں سرگرم ہیں اور پاکستانی فورسز پر حملوں ذمہ داری قبول کرتے آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ کل رات نامعلوم افراد نے کیچ مرکزی شہر تربت میں فورسز کے قافلے کو کوگدان کے مقام پر نشانہ بنایا تھا۔

حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔ تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ اس حوالے سے تفصیلی جلد شائع کی جائیگی۔

پولیس کے مطابق حملہ جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت میں پولیس تھانہ سٹی کی حدود کے مقام پر کیا گیا۔

پولیس کے مطابق سیکورٹی فورسز کے قافلے ایف سی ہیڈ کوارٹر سے ڈی بلوچ کے علاقے کی طرف جا رہا تھا۔راستے میں ایک سپیڈ بریکر کے قریب گھات لگائے نامعلوم حملہ آوروں نے فورسز کی گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں کشمیر کے ضلع سدھنوتی کا ایک صوبیدار بھی شامل ہے- حملہ آوروں کا نشانہ بننے والے باقی اہلکاروں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت اور ہری پور سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک اہلکار زخمی بھی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔