تیرتیج و ہیرونک حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

289

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات ہمارے سرمچاروں نے آواران کے علاقے تیرتیج میں آرمی کیمپ پر دو راکٹ کے گولے فائر کیے جو کیمپ کے اندر جا گرے جس سے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

میجر نے کہا کہ عین اسی وقت سرمچاروں نے تیرتیج جِک پہاڑی کی چوٹی پر قائم فوجی چوکی کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چھبیس دسمبر بروز پیر، آٹھ بجکر تیس منٹ پر ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ہیرونک میں یوفون کمپنی کے موبائل فون ٹاور کی مشینریز کو نذر آتش کیا۔ قابض ریاست اپنی سہولیات اور سرمچاروں کو ٹریس کرنے کے لیے موبائل کمیونیکیشن کمپنی کی مدد سے موبائل فون ٹاورز پر ٹریکنگ کے جدید آلات، کیچر اور دیگر ڈیوائس وغیرہ نصب کرکے بلوچ جہد کاروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہم ان ہتھکنڈوں سے بخوبی واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فورسز پر حملوں کے ساتھ تمام سامراجی منصوبے ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔