پاکستان نیوی کی فیول ٹینکر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

383

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل رات آٹھ بج کر دس منٹ پر سرمچاروں نے تربت کے علاقے ڈنک میں پاکستان نیوی اور ائیرپورٹ کو ایندھن پہنچانے والی ٹینکر پر گرینیڈ اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

 ترجمان کے مطابق حملے میں ٹینکر کو نقصان پہنچا اور اس کا آپریٹر ہلاک ہوا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ یہ ٹینکر کراچی سے تربت نیوی اور ائیرپورٹ کو ایندھن پہنچا رہی تھی۔ تربت نیوی بیس سے دوسری سرگرمیوں کے علاوہ ڈرون اور جنگی ہیلی کاپٹرز بھی اُڑان بھرتے ہیں۔ دشت میں حالیہ فوجی آپریشن کا مرکز بھی تربت نیوی بیس ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دس اکتوبر کو کوئٹہ سریاب روڈ پر پی ٹی سی ایل آفس کے قریب پاکستانی فوج پر دستی بم حملہ کیا جس سے دشمن فورس کو نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔