لورالائی: طالب علم قتل کے خلاف طلباء کا احتجاج

164

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں طالب علم کے قتل کے خلاف مختلف اسکولوں کے طلباء کا احتجاج طلباء نے لورالائی کی مختلف سڑکوں پر مارچ کرتے ہوئے ذمہ داروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

طلباء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر طالب علم کی قتل کے خلاف نعرے درج تھی۔ مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا پولیس واقعہ کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

واقعہ کے خلاف لورالائی شہر میں آج بھی دکانیں بند رہی طالب علم اسرار خان کے قتل کے خلاف سیاسی جماعتوں نے ہڑتال کی کال دی تھی۔

یاد رہے گذشتہ دنوں لورالائی میں طالب علم کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا-

واقعہ میں قتل ہونے طالب علم کے خاندانی ذرائع کے مطابق ملزمان نے اس دؤران چار طالب علموں کو یرغمال بنایا تھا اور مزاحمت کرنے پر ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس اسرار نامی طالب علم قتل جبکہ اسکے دیگر تین ساتھی زخمی ہوئے ہیں-

اسسٹنٹ کمشنر لورالائی جمیل بلوچ نے کہا واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کو پکڑنے کے لیے چھاپے مار رہے ہیں واقعہ میں قتل ہونے والے طالب علم کے مبینہ مشتبہ قاتل کے مو قع سے ملنے والے موٹر سائیکل اور دیگر سامان سے سراغ لگنے کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مشتبہ قاتل کے والد اور بھائی کو گرفتار کر لیا ہے-

انتظامیہ کے مطابق پولیس مشتبہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے-