ژوب: پاکستانی فورسز کا مبینہ آپریشن میں پانچ مشتبہ افراد کو مارنے کا دعویٰ

180

پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں مبینہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ مشتبہ افراد کو مارنے اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

حکام کے مطابق آپریشن ژوب سامبازہ کے علاقے میں کیا گیا جس میں 5 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 1شخص کو زخمی حالت میں  گرفتار کر لیا گیا، علاوہ ازیں فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ہی کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے کوئٹہ میں ایک آپریشن کے دؤران چار افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا، سی ٹی ڈی کوئٹہ کے مطابق مذکورہ افراد پولیس گاڑی پر حملے میں ملوث تھیں۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں اس سے قبل پاکستانی فورسز کے متعدد مقابلے جعلی نکلے ہیں جن میں پہلے سے زیر حراست افراد کو قتل کرکے مقابلوں اور فورسز آپریشن میں مارنے کا دعویٰ کیا جاچکا ہے تاہم بعد ازاں ان افراد کی شناخت پہلے سے زیر حراست افراد کی طور پر ہوئی ہے-

ژوب و کوئٹہ میں مارے جانے والے افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔