قلات میں دو مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

467

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان نے جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے قلات میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے اور ایک مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بناکر تباہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج قلات شہر کے قریب خزینئی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ مرکزی شاہراہ سے گذر رہے تھے، دھماکے کے نتیجے میں کم از کم ایک دشمن اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ دریں اثناء بی ایل اے کے سرمچاروں نے 28 اکتوبر 2022 کو قلات کے علاقے منگچر میں پڈماران کے مقام پر نصب یوفون کمپنی کے مرکزی ٹاور کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ اور دیگر مشنری کو نظرآتش کردیا۔ یہ ٹاور دیگر قریبی دو ٹاوروں کو سگنل فراہم کرتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مواصلاتی کمپنی قلات و دیگر علاقوں میں پاکستان فوج کی ایماء پر ویران علاقوں میں متعدد ٹاور نصب کرچکی ہے، جن کو جاسوسی کی غرض سے استعمال کیا جارہا ہے۔ گذشتہ دنوں بھی مذکورہ کمپنی کو تنبیہہ کی گئی تھی کہ وہ جاسوسی ترک کردے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، قابض فوج اور اسکے معاون کاروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔