تربت میں آئل ٹینکر پر مسلح حملہ

407

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے تیل لیجانے والی گاڑی کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

گاڑی پر تربت کے علاقے ڈنک میں مرکزی شاہراہ حملہ ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں ٹینکر کو نقصان پہنچا ہے جبکہڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹینکر پاکستانی نیوی کیلئے تیل پہنچا رہا تھا تاہم حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلاتفراہم نہیں کی ہے۔

ماضی تربت شہر و گردنواح میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے تاہم آج ہونے والے حملےکی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔