بلوچستان: فائرنگ سے دو لیویز اہلکارسمیت تین افراد ہلاک

395

بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں دو لیویز اہلکاروں سمیت تین ہلاک ہوگئے ہیں۔

لیویز اہلکاروں کو پشین اور مستونگ میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پشین کے علاقے کلی تراٹہ میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس حوالدار محمد ہاشم ہلاک ہوگئے، پولیو رضاکار اس واقعہ میں محفوظ رہے۔

دوسری جانب مستونگ کے علاقے کلی پیرکانو میں ڈاکوؤں کی موجودگی پر پولیس اور لیویز نے مشترکہ طور پر چھاپہ مارا جہاں ملزمان کی فائرنگ سے لیویز کا نائب رسالدار ظہور احمد ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق فورسز کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کرلیا گیا۔