کوئٹہ: ایس ایچ او کی گاڑی پر بم حملہ

492

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس کاڑی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سریاب روڈ پر ایری گیشن کالونی کے قریب ایس ایچ او سریاب تھانہ کی گاڑی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

تاحال بم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جائے وقوعہ پر فورسز اور امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں-

گذشتہ روز سے اس نوعیت کے مختلف حملے ہوئے ہیں اس سے قبل کوئٹہ اور قلات میں پولیس اہلکاروں کو دستی بم حملوں میں نشانہ بنایا گیا-

آج ہونے والے حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔