اوستہ محمد و ڈیرہ بگٹی: چھتیں گرنے سے آٹھ افراد جانبحق

305

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور سیلاب کے باعث تباہ کاریاں جاری ہیں، تازہ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی اور اوستہ محمد میں گھروں کے چھت گر جانے کی وجہ سے خواتین اور بچوں سمیٹ آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد ایک گھر کے چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جبکہ اسی نوعیت کے ایک اور واقعہ ڈیرہ بگٹی میں بھی پیش آیا جہاں خواتین اور بچوں سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ایک دو ماہ سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب و بارشوں کے باعث تباہ کاریاں جاری ہیں بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے اموات کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں میں 670 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہرائیں شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر 18 پل ٹوٹ چکے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں مجموعی طور پر 22 ہزار 692 مکانات کو  نقصان پہنچا، 690 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہراہیں متاثر ہوئی ہیں۔ بارش اور سیلابی ریلوں سے 18 رابطہ پل ٹوٹ چکے ہیں۔ ایک لاکھ 7 ہزار 377 مال مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔si