ڈالر مسلسل بلند ترین سطح پر، انٹربینک میں 221 روپے کا ہوگیا

162

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ پیر کے روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی ڈالر کی قدر میں اضافہدیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 215.20  روپے پر بند ہوا۔

منگل کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 80 پیسے مہنگا ہوا جس سےانٹربینک میں ڈالر کی قیمت 218 روپے ہوگئی۔

کاروبار  کے دوران ڈالر مزید مہنگا ہوا اور اس کی قدر میں مجموعی طور پر 5 روپے 80 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد  ڈالر کی قیمت221 روپے ہوگئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر6 روپے مہنگا ہوا ہے اور 222 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔