رونالڈو کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش، بدقسمتی سے بیٹا انتقال کرگیا

281

پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی لیکن  بدقسمتی سے ان میں سے بیٹے کی موت ہوگئی۔

گزشتہ سال اکتوبر میں جارجینا روڈریگیز کے حاملہ ہونی کی خبر سامنے آئی تھی،  لہٰذا اب اطلاعات آئیں کہ کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا نے جڑواں بچوں ( لڑکا اور لڑکی) کو جنم دیا۔ 

تاہم  انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو اورجارجینا  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ‘ہم افسوس کے ساتھ بتارہے ہیں کہ ہمارے بیٹے کی موت ہوگئی، یہ کسی بھی والدین کیلئے سب سے تکلیف والا لمحہ ہوتا ہے’۔

البتہ ان کا کہنا تھا کہ’ ساتھ ہی بیٹی کی پیدائش نے ہمیں ہمت اور خوشی دی ہے’۔

بیان میں  مزید کہا گیا کہ ہم ڈاکڑوں اور نرسوں کی جانب سے بہترین خیال رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جبکہ اس موقع پر مداحوں سے گزارش ہے کہ وہ ہماری پرائیوسی کا خیال رکھیں۔