افغانستان میں چاند نظر آگیا کل عید ہوگی

521

افغانستان میں طالبان حکومت نے شوال کا چاند نظر آنے اور کل عید الفطر کا اعلان کردیا۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق فراہ، غزنی، قندھار اور غور سے چاند کی نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

طالبان کے ترجمان و نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے بھی عید الفطر کا اعلان کیا اور تمام افغانوں کو عید کی مبارکباد دی۔

ذییح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سپریم کورٹ کے سربراہ مولوی عبدالحکیم کے مطابق ملک میں چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں اور اتوار کو ملک میں عید الفطر  منائی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستانی کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان سے بھی اطلاعات ہیں کہ وہاں بھی شہادتیں موصول ہوئی ہیں اور وہاں کل عید کا پہلا دن ہوگا۔