کوئٹہ: ملازمین کی ریلی پر شیلنگ، لاٹھی چارج

632

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں منگل کے روز ملازمین کی ریلی پر پولیس نے شیلنگ کرتے ہوئے انہیں منتشر کیا –

ملازمین ریلی کی شکل میں اپنے مطالبات کے حق میں ریڈزون جانے کی کوشش کررہے تھے –

ذرائع کے مطابق ملازمین پر پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا۔ ملازمین کا ریڈزون جانے پر آنسو گیس شیلنگ سے کئی ملازم زخمی ہوگئے۔ آنسو گیس شیلنگ کی زد میں ریلی کو کوریج دینے والے صحافی بھی آگئے-

خیال رہے کہ گرینڈ الائنس ملازمین نے ایک ہفتہ پہلے احتجاج کے دوران ریڈزون جانے کا اعلان کیا تھا گرینڈ ملازمین 25% فیصد الاونس کیلئے احتجاج کررہے ہیں گرینڈ الائنس میں مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے 33 ملازم تنظیمیں شامل ہیں-