بی آر سی کیچ کے دو طالبعلم لاپتہ، دو بازیاب

790

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے رات گئے چھاپہ مارکر دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ کئے گئے افراد کی شناخت خالد منیر اور سلمان غفور کے ناموں سے ناموں سے ہوئی ہے جو بی آر سی کیچ کے طالب علم ہیں۔

مذکورہ افراد کو گذشتہ رات گئے فورسز نے کیچ کے علاقے گومازی سے حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔

دریں اثنا گذشتہ روز گومازی کے رہائشی لاپتہ شعیب ولد ابراہیم اور سلیم ولد ولی محمد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔