اوستہ محمد: دستی بم حملے میں سات افراد زخمی

416

اوستہ محمد میں ہونے والے ایک دستی بم حملے میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد میں مچھلی پل کے قریب دستی بم حملے میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ایک گاڑی کو حملے میں نشانہ بنایا۔

تاہم حکام کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے جبکہ یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔