وی بی ایم پی کے احتجاج کو 4549 دن مکمل

179

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4549 دن مکمل ہوگئے، پنجگور سے سیاسی و سماجی کارکنان حاجی عبدالشکور بلوچ، عمران بلوچ اور رسول بخش بلوچ نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی۔

وی بی ایم پی کے رہنما ماما قدیر بلوچ نے وفود سے مخاطب ہو کر کہا کہ دنیا کی تاریخ میں وہ قومیں یاد رکھی جاتی ہیں جنہوں نے اپنے ننگ ناموس کی دفاع اور سر زمین کی حفاظت کے لئے ہمیشہ سامراجی قوتوں سے طویل پرامن جدوجہد کی ہیں وہ قومیں جن کے نام نشان تاریخ کے صفوں سے مٹ جاتی ہے جنہوں نے سامراج مظالم طبقوں کی غلامی قبول کی ہے جب محکوم قومیں غلامی قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں تو اس عمل کو سامراجی قوت اپنے لئے موت تصور کرتے ہیں وہ مظلوم قوموں کی جدوجہد کچلنے کے لئے اپنے تمام تر طاقت کا استعمال کرتے ہیں عوام کی زیادہ سے زیادہ شمولیت اور جدوجہد کی مرحلہ وار آگے بڑھنے سے ظالم طبقہ بربریت کی انتہا کو پہنچ کر حیوانیت پر اتر آتے ہیں سامراجی ظلم و جبر کی شدت بڑھنے سے جدوجہد میں مزید تیزی آجاتی ہے کیونکہ قومی جدوجہد سامراجی بربریت سےناکام ہونےکے بجائے مزید منظم اور مستحکم ہوتے ہیں۔

ماماقدہر بلوچ نے کہا کہ سامراج کی پیدا کردہ ریاست نے بلوچ دھرتی کی حفاظت کے لئے کمربستہ ہوگئے بلوچوں نے ازل سےغلامی قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنے زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیا پاکستان نے اپنے قبضے کے شروع دنوں سے لیکر آج تک ہمیشہ جنگی قوانین کو پامال کیا ہے عام بلوچوں کی آبادیوں پرحملہ آوارہونے سے لیکر خواتین بچوں کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانے کی اپنی تاریخ ہے پاکستان نے ہر دور میں بلوچ خواتین کو اپنے بربریت کانشانہ بنایا 70کےدہائی میں کوہلو کاہان کے علاقوں سے سینکڑوں بلوچ خواتین اور بچوں کو احبتماعی طور پر شہید کیا سینکڑوں کو اغوا کر کے اپنے زندانوں میں لئے گئے بلوچ خواتین کو نشانہ بنانے کا تسلسل آج تک شدت کے ساتھ جاری ہے۔

ماماقدیر نے مزید کہا رات کی تاریکی میں چادر و چاردیواری کو پامال کرکے گھروں میں گھس کر وہاں موجود مردوں کو شہید کرتے ہیں یا اپنے ساتھ لے جاتے ہیں مردوں کے ان کے ماں بہن بیوی اور بچوں کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بناتے ہیں بعض اوقات مردوں کے ساتھ عورتوں اور بچوں کو بھی اپنے ساتھ لے جاتے ہیں کوہلو کاہان کے علاقے سے بلوچ خواتین ٹیچربانک زرینہ مری کو2006میں اغواء کیا جو تاحال لاپتہ ہے مشکے میں آپریشنوں کے دوران عام آبادیوں پر شیلنگ کرکے خواتین بچوں کو شہید کیا۔