حب: گیس بندش کے خلاف عوام سڑکوں پر

418

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے بلوچستان کو کراچی سے ملانے والی شاہراہ کو مکمل بند کردیا –

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہفتے کی شب شہریوں کی بڑی تعداد نے گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کراچی، کوئٹہ شاہراہ کو شیر علی پیٹرول پمپ کے مقام پر بلاک کردی گئی-

مظاہرین نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ہرقسم کی ٹریفک کا روانی معطل کردی جسکی وجہ سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی –

ایس ایچ او حب سٹی تھانہ ٹریفک بحال کرنے کے لئے مظاہرین سے مذاکرات کے لئے پہنچ گئے-

تاحال مظاہرین نے احتجاج جاری رکھتے ہوئے حکام بالا سے گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے –

مظاہرین نے کہا کہ گیس پریشر کی کمی سے گھریلوں صارفین کو شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ انتظامیہ ایس ایس جی کے سامنے مکمل بے بس اور ہم شہری بے یارومدگار ہیں –

مظاہرین کا کہنا ہے کہ گذشتہ کئی روز سے حب کے شہری ایس ایس جی، کمپنی کی رویہ کے شکایت کررہے تھیں جب کے دو روز قبل ہی عوام نے مطالبات کے لئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دیا تھا-

مظاہرین نے شکایت کی ہے صنعتوں کو گیس فراہم کیا جاتا ہے لیکن عوام کو نہیں بلکہ یہاں کا گیس کراچی اور پنجاب کو دیا جاتا ہے –

مظاہرین نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حب چوکی میں گیس پریشر کمی کا فوری نوٹس لیا جائے –