تربت میں سالانہ اسپورٹس ویک کا انعقاد

302

ضلع کے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گوکدان میں سالانہ اسپورٹس ویک کا افتتاح کردیا گیا۔

ہیڈماسٹر محمد نسیم سنگھور کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ممتاز بلوچ اور ڈپٹی ڈی او حاجی اختر ایاز نے بطور مہمان خصوصی شریک ہوکر افتتاح کیا۔

افتتاحی میچ جماعت نہم اور جماعت ہشتم کے درمیان کھیلا گیا جسے جماعت نہم نے دو گولوں سے جیت لیا۔

اس سے قبل طلبہ نے ہیڈماسٹر محمد نسیم سنگھور کی زیر نگرانی اساتذہ کی موجودگی میں مارچ کیا۔

اسپورٹس ویک کے افتتاح پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ممتاز بلوچ، ڈپٹی ڈی او اختر ایاز اور ہیڈماسٹر محمد نسیم سنگھور نے کہا کہ اسپورٹس ویک منانے کا مقصد طلبہ کو جسمانی فٹنس بہتر بنانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ طلبہ کو غیر نصابی خصوصاً اسپورٹس سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ ان کی صلاحیتوں کو سامنے لانے کا موقع مل سکے۔