بھارتی سنگھ ماں بننے والی ہے

279

معروف بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ ماں بنی والی ہے اس کی تصدیق بھارتی سنگھ نے خود کی ہے۔

گذشتہ روز بھارتی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ویڈیو میں بھارتی نے اپنے شوہر ہرش کو خوشی سے پھرپور لہجے میں بتایا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں، انہوں نے کیپشن میں بتایا کہ یہ ہمارا سب سے بڑا سرپرائز ہے۔

بھارتی سنگھ کی پوسٹ پر ان کے چاہنے والے اور بالی وڈ کے کئی فنکاروں نے خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد پیش کیں۔

خیال رہے کہ بھارتی سنگھ سال 2017 میں ہرش لمباچیا سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور وہ اس وقت دی کپل شرما شو کا حصہ ہیں۔