پنجگور اور خاران میں فورسز کا آپریشن

530

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فورسز کا فضائی اور زمینی آپریشن جاری ہے جبکہ فورسز نے خاران میں گھر پر چھاپہ مارکر خواتین اور بچوں کو زد و کوب کیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے نواحی علاقے بالگتر میں آج صبح سے فوجی آپریشن جاری ہے مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں گولیوں اور گولہ باری کی بھی آوازیں وقفے وقفے سے سنائی دے رہے ہیں۔

مذکورہ علاقے میں مسلح افراد اور فورسز کے مابین جھڑپ کے بھی اطلاعات ہیں تاہم جانی نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوا ہے۔

پنجگور سے نامہ نگار کے مطابق ساڑھے چار بجے کے قریب پنجگور ایف سی کیمپ سے ہیلی کاپٹروں نے بھی اڑان لے کر مذکورہ علاقے کی جانب روانہ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب خاران کے علاقے لجے میں پاکستانی فورسزنے کشمیر ولد دینا محمد حسنی کے گھر پر کا چھاپہ مارکر خواتین و بچوں کو شدید ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔