ملالہ یوسف ازدواجی زندگی بندھن میں بندھ گئیں

266

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف ازدواجی زندگی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

ملالہ یوسف زئی نے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں اور کہا کہ آج میری زندگی کا ایک قیمتی دن ہے، عصر اور میں جیون ساتھی بن گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمارے نکاح کی تقریب برمنگھم کے گھر میں ہوئی جس میں ہمارے گھر والےشریک ہوئے۔

ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھاکہ ہمیں آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے اور ہم آئندہ زندگی میں سفر کیلئے پرجوش ہیں۔

ان کے شوہر عصر  ملک پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں جنرل منیجر آپریشنز  ہیں، عصر ملک نے دو سال پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ جوائن کیا تھا۔

عصرملک  لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمس) کے گریجویٹ ہیں۔

عصر ملک پاکستان پریمیئر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز  میں بھی جنرل منیجر آپریشنز رہ چکے ہیں۔