مشرقی بلوچستان کا رہائشی شخص مغربی بلوچستان میں قتل

511

مشرقی بلوچستان کے علاقے تمپ کوہاڑ کے رہائشی شخص کو مغربی بلوچستان میں قتل کیا گیا ہے۔

مقتول کی شناخت ناکو نبی بخش ولد رحمت کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص فوجی آپریشنوں سے متاثر ہوکر اپنے آبائی علاقے سے ہجرت کرکے اس وقت مغربی بلوچستان میں رہائش پزیر تھا۔

ذرائع بتارہے ہیں کہ اس سے قبل مشرقی بلوچستان میں مذکورہ شخص کے گھروں پر پاکستانی فورسز نے متعدد بار چھاپہ مارکر تین مرتبہ گھروں کو جلایا بھی ہیں۔

تاہم قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے جبکہ ذرائع بتارہے ہیں وہ اپنے گھر سے تین دن قبل نکلا تھا اور گھر والوں سے اس کا رابطہ نہیں ہورہا تھا اور آج اس کی گولیاں سے چھلنی لاش مغربی بلوچستان کے علاقے پیرکور سے برآمد ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مغربی بلوچستان میں مشرقی بلوچستان کے لوگوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

بلوچ قوم پرست حلقوں کے مطابق اس طرح کے کاروائیوں میں براہ راست پاکستانی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔