راغے میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

465

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے راغے میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ضلع واشک کے علاقے راغے،بلوچ آباد میں 21 نومبر کو مغرب کے وقت قائم فوجی چوکی پر سرمچاروں نے پہلے اسنائپر سے حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے چوکی کو نشانہ بنایا جس سے چوکی میں موجود دیگر اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قابض فوج سے دور رہیں۔راغے کے کئی علاقوں میں مقامی افراد کی پاکستانی فوجی کیمپوں اور چوکیوں پر آنا جانا ہے،انھیں تنببہہ کرتے ہیں کہ وہ دشمن فورسز سے دور رہیں۔ بصورت اپنے جانی نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔