پریانکا چوپڑا رئیلٹی شو ’دی ایکٹوسٹ’ کا حصہ بننے پر معذرت خواہ

347

پریانکا چوپڑا نے امریکی ارئیلٹی شو ‘دی ایکٹوسٹ ‘ کا حصہ بننے پر معافی مانگ لی۔

بالی ووڈ اداکارہ کے اس شو میں حصہ لینے کی خبریں گزشتہ ہفتے سامنے آئی تھیں جن کے مطابق پریانکا کے علاوہ امریکی گلوکار وسونگ رائٹراشر اورجولیانے شو کا حصہ ہوں گی۔

شو کے فارمیٹ کے مطابق 6 افراد کی 3 ٹیمیں بنائی گئیں جن کا تعارف سماجی مسئلوں پر آواز اٹھانا اور معاشرے میں تبدیلی لانے کیلئے کام کرنا ہے۔ ‘دی ایکٹوسٹ’ کا بنایدی مقصد بھی یہی بتایا گیا۔
تینوں ٹیمیں مقاصد کے حصول کے لیے ایک دوسرے کیخلاف مقابلہ کرتیں اور سب سے بہتر کارکردگی دکھانے والے کو فاتح قرار دیاجاتا۔

سوشل میڈیا پرفارمیٹ کے حوالے سے تنازع کھڑا ہونے پراداکارہ نے انسٹاگرام پربیان جاری کیا اور اپنے مداحوں کو مایوس کرنے کے حوالے سے معذرت کی۔

اداکارہ نے لکھا، ‘ گزشتہ ہفتے سے آپ کا ردعمل دیکھ رہی ہوں اور جب بھی بڑی تعداد میں کسی چیز کیخلاف آواز اٹھائی جائے تو اس کا اثر ہمیشہ دیکھنے میں آتا ہے۔ آپ لوگوں کی آواز سنی گئی ہے’۔

پریانکا کے مطابق ‘مجھے افسوس ہے کہ اس شو میں میری شرکت نے آپ میں سے بہت سے لوگوں کو مایوس کیا’۔ اداکارہ نے بتایا کہ میکرز شو کے فارمیٹ کا دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں۔

سی بی ایس اور گلوبل سٹیزن کے تعاون سے پیش کیے جانے والے اس رئیلٹی شو سے متعلق 2 روز قبل ایک بیان میں پروڈکشن پارٹنرز گلوبل سٹیزن اور لائیو نیشن کا کہنا تھا کہ وہ 5 قسطوں کی مقابلہ سیریز کے بجائے اسے بطور ایک دستاویزی فلم دوبارہ تشکیل دے رہے ہیں۔

شو کے فارمیٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا اعتراض تھا کہ سماجی کارکنوں کی پہچان یہ نہیں ہوتی، بجائے مقابلہ بازی کے اس شو کا مقصد شو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے سماجی تبدیلی لانے سے متعلق ہونا تھا۔

یہ اعتراض بھی سامنے آیا کہ اتنی رقم خرچ کرنے اور سیلیبرٹیز کو بلانے کے بجائے یہی پیسہ معاشرے کیلئے خرچ کیا جاتا۔