پاکستانی فوج نے مشکے گجلی سے دو درجن خاندانوں کوحراست میں لے کر کیمپ منتقل کیا ہے۔ بی این ایم

203

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے مشکے کے علاقے گجلی سے بیس سے زائد خاندانوں کو حراست میں لے کر جیبری کے مرکزی کیمپ منتقل کر دیا ہے۔ ان خاندانوں کے سربراہ، خواتین اور بچے سبھی پاکستانی فوج کے تحویل میں ہیں۔ یہ اجتماعی سزا کا بھیانک روپ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج سالوں سے پہاڑی سلسلوں میں آبادی کو جبری نقل مکانی، تشدد اور جانی و مالی نقصان سے دوچار کرتا آرہا ہے۔ پاکستانی فوج نے ان پہاڑی سلسلوں میں آباد ہزاروں خاندانوں کو جبری نقل مکانی کا شکار بنایا ہے۔ گزشتہ روز مشکے کے علاقے گجلی میں فوجی آپریشن کے ایک تازہ سلسلے میں پاکستانی فوج نے بیس سے زائد خاندانوں کے تمام افراد کو حراست میں لیکر جیبری مشکے میں قائم مرکزی فوجی کیمپ میں منتقل کیا ہے۔

انہوں نے کہا پاکستانی فوجی جارحیت روز بہ روز نئی شدت کو پہنچ رہا ہے۔ ہمیں خدشہ ہے کہ پاکستان ان لوگوں کو بھی ماضی کی طرح جبری گمشدگی کا شکار بنائے گا اور ان خاندانوں کو جبری طور پر فوجی کیمپوں کے قرب و جوار میں رہائش پرمجبورکرے گا۔

ترجمان نے کہا انسانی حقوق کے اداروں کی زمہ داری ہے کہ بلوچستان میں پاکستان کی بربریت و حیوانیت کا نوٹس لیں۔

ذیل میں تمام خاندان اور ان کے متعلقین کا تفصیل دی جائے گی۔

خاندان نمبر 1 ۔عطامحمد ولد عبدالرحمان۔ عنایت اللہ ولد عطا محمد، چراگ ولد عنایت اللہ، کفایت خان ولد عنایت اللہ، بی بی آفیہ، بی بی شافیا بنت عنایت اللہ
خاندان نمبر 2 ۔ نیاز محمد ولد عبدالرحمان۔ عمرجان ولد نیاز محمد، مہران ولد نیاز محمد، یاسمین بنت نیاز محمد، ماہ نور بنت نیاز محمد، مہناز بنت نیاز محمد
خاندان نمبر 3۔ شیر محمد ولد عبدالرحمان، کلثوم بی بی، راشدہ بی بی بنت شیر محمد، صفت بی بی بنت شیر محمد
خاندان نمبر 4۔ یوسف ولد گل محمد ،نوروز ولد یوسف ،بینظیر بنت یوسف ،گل خان ولد یوسف
خاندان نمبر 5۔ شریف ولد گل محمد، نجمہ بنت شریف ،ظہیر ولد شریف،ضمیر ولد شریف
خاندان نمبر 6 ۔ یار محمد ولد بلوچ خان، بی بی حفیظہ، بی بی مناور ،بی بی بختاور بنت یار محمد
خاندان نمبر 7 ۔محمد ولد بلوچ خان، غلام جان ولد محمد، گلاب ولد محمد، فریدہ بی بی بنت محمد
خاندان نمبر 8 ۔محمدنور ولد درمحمد، سرفراز ولد محمدنور، آرث ولد محمدنور، زیبی بنت محمدنور، گل صبا بنت محمد نور
خاندان نمبر 9 ۔ الہی بخش ولد در محمد، قدیر ولد الہی بخش، فاروق ولد الہی بخش، ممتاز ولد الہی بخش ،فضیلہ بنت الہی بخش
خاندان نمبر 10 ۔ملا محمد علی، عبدالمالک ولد محمد علی، حسن علی ولد محمد علی، ملا دولت ولد محمد علی، طاہر ولد محمد علی، بی بی نسیمہ بنت محمد علی، سمل بی بی بنت محمد علی
خاندان نمبر 11۔غلام رسول ولد علی دوست، نواز ولد غلام رسول، عظیم ولد غلام رسول، ارزو بخش ولد غلام رسول
گوہر بی بی بنت غلام رسول حلیمہ بی بی بنت غلام رسول

خاندان نمبر 12۔عالم خان ولد علی دوست، وارث ولد عالم خان، علی احمد ولد عالم خان، یاسین ولد عالم خان
خاندان نمبر 13۔نبی داد ولد عیدمحمد، شاہ نظر ولد نبی داد، نصرت بی بی بنت نبی داد، ماہ جان بنت نبی داد، ماہ پری بنت نبی داد گل پری بنت نبی داد
خاندان نمبر 14۔غلام نبی ولد عید محمد، ندیم ولد غلام نبی، عبداللہ، مجید
خاندان نمبر 15۔عابد ولد شہید ثناءاللہ، ماجد ولد شہید ثناءاللہ، میرک ولد شہید ثناءاللہ، وسیم ولد شہید ثناءاللہ
خاندان نمبر16 ۔عبدالنبی ولد جان محمد، جلیل ولد عبدالنبی، ہونک ولد عبدالنبی، عبدالجبار ولد عبدالنبی حنیفہ بی بی بنت عبدالنبی
خاندان نمبر 17 ۔بابو محمد عالم ولد عبدالعزیز، امجد ولد محمد عالم، نواب ولد محمد عالم، جلال خان ولد محمد عالم، بلال ولد محمد عالم، جورک ولد محمد عالم، آمنہ بی بی بنت محمد عالم، صدف بی بی بنت محمد عالم
خاندان نمبر 18 ۔محمد علی ولد جان محمد، کوہی ولد محمد علی، بلوچ خان ولد محمد علی
خاندان نمبر 19 ۔خدا بخش ولد عبدالواحد،حمید جان ولد خدا بخش رحیم خان ولد خدا بخش
خاندان نمبر 20 ۔در خاتون بنت حاجی، رحمت ولد عبدالواحد، مراد ولد عبدالواحد
خاندان نمبر 21 ۔ خدا نظر ولد شہید علی بخش، حمل خان ولد شہید علی بخش، مرید جان ولد شہید علی بخش، ملک جان بنت شہید علی بخش
خاندان نمبر 22 ۔قادربخش ولد حکیم، ساہ جان ولد حکیم،لطیف ولد ساہ جان، رشید ولد ساہ جان، صورت ولد ساہ جان فہمید بی بی بنت شہید عرض محمد، سرباز ولد قادر بخش