مستونگ: مبینہ مقابلے میں داعش کمانڈر ہلاک

435

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کانک میں پاکستانی فورسز کے ساتھ مبینہ مقابلے میں دہشت گرد مذہبی تنظیم داعش کا اہم کمانڈر ہلاک ہوا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق داعش کا اہم کمانڈر ممتاز پہلوان جو مختلف دہشتگردی کے کاروائیوں میں ملوث تھا، فورسز نے خفیہ اطلاع پر ہفتہ و اتوار کی شب کاروائی کرتے ہوئے مقابلے میں داعش کے ایریاء کمانڈر ممتاز پہلوان کو ہلاک کردیا۔

فورسز کے مطابق ممتاز پہلوان پولیس، لیویز اور سیکورٹی فورسز پر متعدد دہشت گرددانہ کاروائیوں میں مطلوب تھا۔