پانی کیلئے احتجاج پر مظاہرین پر تشدد، گوادر میں دوسرے روز بھی پہیہ جام ہڑتال

229

 

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں آج دوسرے روز بھی پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے سڑکوں سے ٹریفک کی روانی معطل اور سڑکوں پر ویرانی ہے –

تفصیلات کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد جن میں خواتین بھی شامل ہیں، جنہوں نے شہر کے مختلف اور اہم شاہراہوں پر ٹائر جلا کر ہرقسم کی ٹریفک معطل کردی ہے –

شہر میں احتجاج گذشتہ روز نیشنل پارٹی کے احتجاج پر اے سی گوادر کی دخل اندازی اور سیاسی رہنماؤں اور کارکنان پر تشدد کیخلاف کی جارہی ہے –

خیال رہے کہ گذشتہ روز گوادر میں نیشنل پارٹی کی اپیل پر بحر بلوچ میں چینی ٹرالرنگ، پانی اور بجلی کی قلت کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کی جارہی تھی کہ اسٹنٹ کمشنر اور فورسز نے مظاہرین پر تشدد کیا-

آج کے احتجاج میں شامل شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر کو گوادر سے تبادلے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی مانگنے پر تشدد قبول نہیں کرینگے –

یاد رہے کہ گوادر سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں پانی اور بجلی کی شدید قلت ہے اور گذشتہ کئی ادوار سے شہری سراپا احتجاج ہیں تاہم اب تک انکی مطالبات کی منظوری کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں –