زعمران میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

404

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے زعمران میں پاکستانی فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ کل جمعرات کی شام سرمچاروں نے تحصیل بلیدہ میں زعمران کے علاقے زامری کور دپ میں قائم فوجی چوکی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس سے قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔

انہوں ے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔