لاپتہ منصور قمبرانی کو جلد منظر عام پر لایا جائے – پڑو ادبی کچاری

254

براہوئی زبان کے شاعر پڑو ادبی کچاری کے ممبر اور بلوچستان کے کوہ پیما منصور قمبرانی کی جبری گمشدگی باعث تشویش ہے حکومت ان کی بازیابی کو یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ منصور قمبرانی کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے کلی سہراب خان قمبرانی سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے لیبر سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی کے گھر پہ چھاپہ مار کر گرفتار کر کے لاپتہ کیا گیا،
جو کہ تاحال لاپتہ ہے ۔

پڑو ادبی کچاری کے چیئرمین اور دیگر ممبران نے اپنے جاری کردہ بیان کے زریعے حکومت بلوچستان سے اپیل کی  کہ منصور قمبرانی کو جلد از جلد منظر عام پر لایا جائے اگر وہ مجرم ہے تو قانون کے تحت ان کو سزا دی جائے کیونکہ پاکستان کے آئین کے تحت تمام شہریوں کوآزادانہ سماعت اور  اپنے دفاع کا حق پورا حاصل ہے، لہذا لاپتہ منصور قمبرانی کو بھی عدالت میں پیش کیا جائے اگر وہ قصوروار ہے تو  ان کو قانون کے مطابق ہی سزا دی جائے جبکہ اس طرح ان کی گمشدگی باعث تشویش ہے۔