کراچی میں چینی ملازم پر حملے کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

727

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کراچی میں چینی باشندے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ لیاری کے علاقے بغدادی میں سرمچاروں نے چینی شہری کو نشانہ بنایا جو حکومتی پیرول پر تھا اور سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے فیلڈ ایریا کے دورے پر تھا۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ چین کی بلوچستان میں براہ راست مداخلت اور پاکستان کی جابرانہ پالیسیوں میں شراکت داری کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ اس بارے میں ہم بہت پہلے چین اور چینی ملازمین کو تنبیہ کر چکے ہیں۔ پاکستان بلوچوں کی نسل کشی کا مرتکب ہے۔ اگر چین یا کوئی اور ملک اس جرم میں پاکستان کی حمایت و معاونت کرے گا تو ہم اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ مقامی افراد سامراجی چینی کارندوں سے دور رہیں۔ ہم بیرونی سرمایہ کاروں کو ایک دفعہ پھر تنبہہ کرتے ہیں کہ وہ یہاں سرمایہ کاری سے باز رہیں۔