پروم میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

372

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے پروم، سیئکی بازار میں پاکستان فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ رات سرمچاروں نے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں سیئکی بازار میں پاکستان فوج کی ایک گاڑی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فوج کی دو گاڑیاں تھیں جس میں ایک گاڑی سیئکی بازار میں رکی جس پر اسی وقت سرمچاروں نے حملہ کیا۔ دو فوجی اہلکار گاڑی کے باہر کھڑے تھے جو موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ گاڑی میں سوار دو اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قابض فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔