گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین سراپا احتجاج ، کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک

390

کوئٹہ، چمن شاہراہ کو مشرقی بائی پاس کے مقام پر خواتین نے گیس لوڈشیڈنگ، پریشر میں کمی اور اور بلنگ کیخلاف احتجاجاً بلاک کردیا ۔

احتجاج کے باعث چاروں اطراف گاڑیوں کے لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس غائب ہے جس کے باعث دشواریوں کا سامنا ہے۔ کئی بار اعلیٰ حکام سے شکایت بھی کی لیکن کوئی نوٹس لینا والا نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں روپے بل جمع کرتے ہیں لیکن گیس نا ہونے کے برابر ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس لوڈشیڈنگ ختم کی جائے ورنہ احتجاج جاری رہے گا۔