ضلع کیچ میں تعمیراتی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل ایف

233

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے بات کرتے ہوئے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج کے تعمیراتی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل رات سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے ڈی بلوچ میں کیچ پْل پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی کی مشینری پر حملہ کرکے جلا ڈالا۔

 ترجمان نے کہا یہ کمپنی سی پیک منصوبے کی روٹ پر کام کر رہی ہے۔ اس کے کارندوں کو فوجی سیکورٹی میں صبح کنسٹرکشن سائیٹ پر لایا جاتا ہے اور شام کو اسی طرح واپس لے جایا جاتا ہے۔ گزشتہ رات کے حملے میں انہیں بھاری مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔