تحریک آزادی کے اک قد آور رہنماء کو بلوچ قوم سے چھین لیا گیا – ڈاکٹر اللہ نذر

430

بلوچ آزادی پسند رہنماء ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا کہ جب تک تاریخ زندہ ہے،بانک کریمہ بلوچ زندہ ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئٹر پہ اپنے ایک مختصر بیان میں کیا۔

 ڈاکٹر اللہ نذر نے کہا تحریک آزادی کی ایک ستون، ایک عظیم قدآور شخصیت اور ایک بے باک رہنماء بلوچ قوم سے چھین لیا گیا، یہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔وہ ایک رول ماڈل ہے۔ جب تک تاریخ زندہ ہے بانک کریمہ زندہ ہے۔ ثابت قدم رہیں اور جدوجہد جاری رکھیں۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ  نے سابق  پاکستانی جنرل مشرف کے ایک  ویڈیو  انٹرویو کا مختصر کلپ بھی شئیر کیا جس میں پاکستانی جنرل صاف کہہ رہا ہے کہ ہم کسی کو کہیں بھی مارینگے اور یہ ہمار حق ہے۔

خیال رہے کہ بی ایس او آزاد کے سابق چیئرپرسن اور بی این ایم کے رہنماء کریمہ بلوچ کینیڈا میں لاپتہ ہونے کے بعد اس کی لاش برآمد ہوئی تھی ۔