پنجگور میں فورسز پر حملہ

303
File Photo

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے گڈگی آسانک کراس پر قائم فورسز کے چیک پر مسلح افراد نے مختلف ہتھیاروں سے حملہ کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

حکام نے جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے تاحال  کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزای پسند تنظیمیں متحرک ہے جنہوں نے ماضی میں فورسز کو حملوں میں نشانہ بنایا ہے تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔