شاہرگ میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

330

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے بیان جاری کرتے ہوئے آج بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں فورسز پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ نسک میں میژدری کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کرکے دشمن کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے حملے میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں قابض فوج کو جانیو مالی نقصانات اٹھانے پڑے اور پوسٹ کو نقصان پہنچا۔ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔