تربت خاتون جرنلسٹ شاہینہ شاہین قتل

1192

قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے آمدہ اطلاعات کے مطابق خاتون بلوچ جرنلسٹ اور اینکر پرسن شاہینہ شاہین پراسرار طور پر قتل کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج ایک نامعلوم شخص نے شاہینہ شاہین کو زخمی حالت میں تربت ہسپتال پہنچایا تھا، جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ گاڑی مالک گاڑی ہسپتال میں چھوڑ کرفرار۔

پولیس نے گاڑی کو قبضہ میں لے لیا، مقتول صحافی شاہینہ شاہین کو دو گولیاں لگی تھیں، تاہم ابتک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

شاہینہ شاہین پی ٹی وی بولان پر اینکر پرسن ہونے کے ساتھ ایک معروف سماجی کارکن, آرٹسٹ اور دزگہار میگزین کے مدیر اعلیٰ تھے۔

زرائع کے مطابق لاش سول ہستال تربت میں ضروری کارروائی کےبعد گھر منتقل کردیا گیا ہے۔