کراچی سے ایک اور بلوچ سماجی رہنماء لاپتہ

299

 اس سے قبل سماجی تنظیم اوست ویلفیئر کے سیکرٹری جنرل کو کراچی سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق سندھ کے مرکزی شہر کراچی سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر سماجی تنظیم ” اوست ویلفیئر ” کے چیئرمین محمد جان دشتی کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اوست ویلفیئر کے سیکرٹری جنرل وفا بلوچ کو نو جولائی دوہزار بیس کو کراچی سے ہی پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا۔

بلوچستان کے علاوہ سندھ میں بھی بلوچ سیاسی و سماجی کارکنوں کے جبری گمشدگیوں میں تیزی آیا ہے۔

اوست ویلفیئر کے چیئرمین محمد جان دشتی کے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے پر بی ایس او پجار کے رہنماء گورگین بلوچ نے کہا کہ یہاں پہ عوامی خدمت کےلئے زندگی وقف کرنے والے بھی محفوظ نہیں ہے۔