کراچی سے اوست ویلفیئر کے رہنماؤں کی گمشدگی باعث تشویش ہے – نصر اللہ بلوچ

361

اوست ویلفیئر کے سیکرٹری جنرل کے بعد گذشتہ رات پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے تنظیم کے چیئرمین کو بھی گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

 سماجی تنظیم اوست ویلفیئر کے چیئرمین محمد جان دشتی کے جبری گمشدگی پہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ تنظیم کو شکایت موصول ہوئی کہ نو جولائی کو سماجی “تنظیم اوست ویلفیئر ” کے سیکرٹری عبدالقیوم اور گذشتہ روز کراچی سے “اوست ویلفیئر” کے چیئرمین محمد جان دشتی کو کراچی سے لاپتہ کیا گیا جو باعث تشویش ہے ۔

نصر اللہ بلوچ نے کہا اگر عبدالقیوم اور محمد جان غیر قانونی کاموں میں ملوث ہے تو انکو عدالت میں پیش کرکے انکا ملکی قوانین کے مطابق صاف شفاف ٹرائل کیا جائے، لیکن زندہ انسانوں کو اسطرح لاپتہ کرکے انکے خاندان کو اذیت میں مبتلا کرنا غیرآئینی ہے