بلوچستان: آئی ایس آئی سربراہ بریگیڈیئر حسن کورونا وائرس سے ہلاک

628

پاکستان فوج کے بریگیڈیئر حسن افضل کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تعینات پاکستان کے اہم ترین خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلیجنس ایجنسی یعنی آئی ایس آئی کا صوبائی سربراہ بریگیڈیئر حسن افضل کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگیا۔

بریگیڈیئر حسن کو تشویشناک حالت میں گذشتہ ہفتے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کوئٹہ میں ہی تعینات میجر فہیم بھی کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 10 مئی کو پاکستان فوج کے میجر محمد اصغر طورخم بارڈر پر لوگوں کی اسکریننگ کی ڈیوٹی دیتے ہوئے کورونا وائرس کا شکار ہوئے جوکہ بعدازاں ہلاک ہوگئے۔