وائی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر یاسر کورونا وائرس کا شکار

173

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر یاسر اچکزئی خدمات کی انجام دینے کے دوران خود کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ڈاکٹر یاسر اچکزئی 3 دن پہلے تک سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما اینڈ ایمرجنسی سینٹر اور نیوروسرجری یونٹ میں ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور تھے۔

حالیہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی ایمرجنسی صورتحال میں ڈاکٹر یاسر اچکزئی صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان شروع ہی دن سے کورونا کے خلاف جنگ میں اپنی انتھک کاوشوں سے صف اول میں بلوچستان کی ڈاکٹر کمیونٹی کو لیڈ کرتے رہے ہیں۔

ڈاکٹر یاسر اچکزئی صوبے کے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور نرسز کیلئے حفاظتی کٹس کے مطالبے کیلئے کیئے جانے والے احتجاج میں صف اول میں صوبے کے ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز کو لیڈ کر رہے تھے۔

ڈاکٹر یاسر اچکزئی کی سربراہی میں بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز نے سرکاری ہسپتالوں کی او-پی-ڈیز کی بندش کے بعد صوبے کی غریب عوام کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بذریعہ ٹیلی فون گھر بیٹھے مریضوں کی معمولی نوعیت کی بیماریوں کے علاج اور کورونا وائرس کے بارے میں آگاہی کیلئے تمام سپیشلٹیز پر مشتمل ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دے کر صوبے میں ٹیلی میڈیسن سروس کا آغاز کیا، جس سے روزانہ کی بنیاد پر صوبے کی عوام کو ایک کثیر تعداد مستفید ہورہی ہے۔