تربت میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت، خاتون بچے سمیت قتل

232

گھر میں گھسنے والے چور کو گرفتار بھی کرلیا گیا ۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے ڈنک میں گذشتہ شب مسلح ڈاکووں نے ایک گھر میں چوری کے دوران مزاحمت پر خاتون کو چارسالہ بچے سمیت قتل کردیا ۔

قتل کے بعد گھر کے دیگر افراد نے ڈاکووں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد ڈاکووں کے دو دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

پولیس نے مزید کہا کہ چوری اور قتل کی واردات میں استعمال ہونے والے کلاشنکوف اور موٹر سائیکل کو بھی برآمد کرلیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے ۔

خیال رہے کہ گذشتہ کئی عرصے سے تربت اور آس پاس کے علاقوں میں چوری اور ڈاکہ زنی کی وارداتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔

ایک مقامی شخص عبدالوحید دشتی نے دی بلوچستان پوسٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تربت شہر ایف سی ، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے محاصرے میں ہونے کے باوجود یہاں پہ چوری و ڈاکہ زنی کی وارداتیں ایک سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے مزید کہا فورسز اور خفیہ اداروں کی جانب سے قائم کئے گئے مقامی مسلح گروہ جنہیں ڈیتھ اسکواڈ بھی کہا جاتا ہے ان کے کارندوں کو بھی کھلی چھوٹ دی گئی ہے جس کے سبب چوری اور ڈاکہ زنی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔