بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس پر حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دنیا کورونا وائرس سے صوبائی حکومت ڈاکٹروں سے جنگ لڑ رہی ہے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی زندگیوں کو بلوچستان میں خطرات لاحق ہیں ڈاکٹروں نے حفاظتی کٹس اور دیگر لوازمات کے حصول کی خاطر احتجاج کیا ،غیر جمہوری روش اپنا کر صوبائی حکومت انتظامیہ نے ثابت کر دیا ہے کہ اب شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز کو بھی پرامن احتجاج کی اجازت نہیں ڈاکٹرز پر تشدد اور ظلم و ناانصافی قابل مذمت ہے صوبائی نااہل حکومت بیورو کریسی اور انتظامیہ کے سامنے بے بس ہے آج بلوچستان میں حکمرانی بیورو کریسی کی ہے جو بلوچ دشمن اقدمات سے پیچھے دکھائی نہیں دے رہے ہیں ڈاکٹرز پر ہونے والا تشدد ناانصافیوں کے حوالے سے فوری طور پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے صوبائی حکومت کے ارباب اختیار ہوں یا بیورو کریسی ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے دنیا کورونا وائرس سے اور صوبائی حکومت قوم کے مسیحاؤں سے لڑ رہی ہے اگر ڈاکٹرز نے اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کی تو انہیں تحمل و صبر سے سنا جاتا فوری طور پر ان کے اہم مسائل جن کا ان کی زندگی و صحت سے تعلق ہے انہیں فوری طور پر حل کرتے مگر یہاں پر تشدد ظلم و زیادتیوں کا دور دورہ ہے نااہل صوبائی حکومت بلوچستان کے ہر طبقہ فکر کیلئے وبال جان بن چکی ہے انہیں اب تک یہ سمجھ نہیں کہ مسائل کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے حکومت اخلاقی جواز بھی کھو رہی ہے فوری طور پر صوبائی حکمران مستعفی ہوں ان میں اتنی صلاحیت نہیں کہ بلوچستان کے ڈاکٹرز سمیت ہر طبقہ فکر کا سامنا کرسکیں اگر بلوچستان میں ابتدائی دنوں سے بہتر حکمت عملی اپناتے تو یقینا آج بلوچستان میں ہر طبقہ فکر اتنا پریشان نہ ہوتا۔
تازہ ترین
نوشکی گرلز کالج واقعہ ۔ ٹی بی پی اداریہ
نوشکی گرلز کالج واقعہ ۔ ٹی بی پی اداریہ
27 اکتوبر کو بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے گرلز کالج پر حملہ...
ایران کے خلاف ’کسی مرحلے پر سخت ترین کارروائی‘ کرنا پڑے گی: صدر ٹرمپ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کو بالآخر ’سخت...
بلیدہ: پاکستانی فورسز کی مقامی آبادی پر فائرنگ
بلیدہ کے علاقے چیئرمین عبدالرحمن بازار کے رہائشیوں نے دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو بتایا کہ گزشتہ روز پاکستانی فورسز (ایف...
گوادر میں استعماری مرکز پر حملہ، مجموعی کارروائیوں میں 159 سے زائد دشمن ہلاک...
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہےکہ سرمچاروں نے اکتوبر 2026 کے مہینے...
سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کا جبری گمشدگی کے پانچ سالہ طویل عرصے کے...
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے کہاہے کہ بلوچستان کے حالات انتہائی نازک تصور کیے جاتے ہیں اور ان حالات میں سب سے...



















































