بلوچستان: مند گوبرد سے لاپتہ نوجوان تاحال بازیاب نہ ہوسکا

391

دو روز قبل کیچ کے علاقے مند گوبرد سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گھر پہ چھاپہ مار کر متعدد افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا جن میں سے دیگر سب کو رہا کردیا گیا تاہم ایک نوجوان جس کی شناخت پرویز ولد رسول بخش کے نام سے ہوئی تاحال لاپتہ ہے۔

 دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق لاپتہ پرویز بلوچ کے دو بھائی وارث بلوچ اور زبیر بلوچ  پہلے ہی پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں قتل ہوچکے ہیں ۔

 بلوچستان کی سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے بارہا یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ   پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے باقاعدہ منظم منصوبہ بندی کے بلوچ نوجوانوں کی سیاسی سرگرمیوں کی سزا ان کے خاندان والوں کو دے رہے ہیں۔

بلوچستان سے لاپتہ افراد کے لواحقین نے گذشتہ روز کراچی پریس کلب کے سامنے 48 گھنٹوں کی علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگایا تھا۔